جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 2 ڈاکو مارے گئے

تازہ ترین
رحیم یار خان: پولیس مقابلے میں بین الصوبائی گینگ کے 2 ڈاکو مارے گئے

رحیم یار خان میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس حکام کے مطابق جرائم پیشہ ملزمان اور پولیس کے درمیان مقابلہ خانپور کے موضع کامل لاڑ میں ہوا۔

رحیم یار خان: پولیس کی کچے میں کارروائی، ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش ہلاک

حکام کا کہنا پولیس سے مقابلے کے دوران جائے وقوع سے 4 ملزمان فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان بین الصوبائی گینگ کے کارندے تھے اور ڈکیتی و لوٹ مار کی 1 درجن سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔

رحیم یار خان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ