پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین وفاقی شرعی عدالت کے مشاورتی پینل میں شامل

امام ابراہیم حسین---جنگ فوٹو
وفاقی شرعی عدالت پاکستان نے پاکستانی نژاد کینیڈین امام ابراہیم حسین کو اپنے مشاورتی پینل میں شامل کر لیا۔
ان کی تقرری چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت کی منظوری سے آئین کے آرٹیکل 203 ای (5) کے تحت کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
ابراہیم حسین اسلامی قانون، خاندانی تنازعات کے حل اور صلح صفائی کے ذریعے اختلافات ختم کرنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔
ان کی علمی خدمات اور تجربے کو مدِنظر رکھتے ہوئے انہیں یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔
ابراہیم حسین کینیڈا میں قائم ادارے صلح سولیوشن کے بانی بھی ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ