اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر دیا۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کا 21 اکتوبر کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے حکمِ امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس بھی جاری کر دیا اور 26 نومبر تک جواب طلب کر لیا۔
پنجاب میں 14 دسمبر کو بلدیاتی الیکشن کا شیڈول
واضح رہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے۔
جنرل کونسلر کی 1125 نشستوں کے لیے 3505 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔
اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے 6 ہزار 568 کاغذاتِ نامزدگی جاری کیے گئے، 1125 جنرل کونسلر کے لیے 110 خواتین امیدواروں نے بھی کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔
دارالحکومت میں بلدیاتی اداروں کی مدت فروری 2021ء میں ختم ہوئی تھی، تقریباً ساڑھے 5 سال بعد 20 دسمبر کو پولنگ شیڈول تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ