جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نیوزی لینڈ کی 244 رنز سے فتح، 8 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے

تازہ ترین
نیوزی لینڈ کی 244 رنز سے فتح، 8 بھارتی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی نہ جا سکے

نیوزی لینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں بھارت کو 244 رنز سے ہرا دیا۔

ماؤنٹ منگوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے 333 رنز بنائے، وِل ینگ 125 اور ٹم سیفرٹ نے 58 رنز اسکور کیے۔

بعد ازاں بھارت کی پوری ٹیم 89 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، بھارت کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

بھارت کے ایشان کشن 27، اکشر پٹیل اور نمن دھیر 21،21 رنز بنا سکے۔

بھارت کو 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ اتوار کو شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہو گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ