مینٹیننس کیلئے دھابیجی کے مختلف پمپس کی بجلی معطل، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر

مرمتی کام کے سلسلے میں دھابیجی کے مختلف پمپ ہاؤسز کی بجلی عارضی طور پر معطل کر دی گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق شٹ ڈاؤن کے باعث اس وقت دھابیجی کے 21 میں سے 9 پمپس غیر فعال ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دھابیجی کے 12 پمپس کے ذریعے کراچی کو پانی کی فراہمی جاری ہے۔
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش، کراچی شہر کو پانی کی فراہمی معطل
واٹر کارپوریشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حب پمپنگ اسٹیشن سے بھی شہر کو پانی معمول کے مطابق فراہم کیا جا رہا ہے۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کے باعث کراچی کو تقریباً 130 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہو گا جبکہ شہر کو یومیہ 650 ملین گیلن پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ