وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سالگرہ کی تقریب، یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

وفاقی آئینی عدالت—فائل فوٹو
وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ ہم نے اس سال 9 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا۔
وفاقی آئینی عدالت کے قیام کو 1 سال مکمل ہونے پر اسلام آباد میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب میں تمام ججز، اٹارنی جنرل، پاکستان بار اور سپریم کورٹ بار کے عہدیداران نے شرکت کی۔
تقریب کے آغاز میں وفاقی آئینی عدالت کے 1 سالہ سفر پر خصوصی ڈاکیومنٹری دکھائی گئی۔
وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کر لی، تحریری حکم جاری
وفاقی آئینی عدالت کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ پتہ ہی نہیں چلا پورا سال ہو گیا اور ہم پہلی سالگرہ منا رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے وکلاء کے لیے جو دلائل کا وقت مقرر کیا وہ دنیا بھر میں رائج ہے، بینچ اور بار سائل کو انصاف فراہم کرنے کا کام کرتے ہیں۔
چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کبھی بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ہونا چاہیے، ہر وقت کوشش میں رہیں کہ آپ کے کام میں کیا بہتری ہو سکتی ہے۔
چیف جسٹس امین الدین خان کا مزید کہنا ہے کہ آئینی عدالت میں کام کرنے والوں کو میرا پیغام ہے کہ دل سے کام کریں، میں تمام وکلاء اور ججز کو مبارک باد دوں گا۔
اس موقع پر چیف جسٹس امین الدین خان نے یادگاری ڈاک ٹکٹ کی رونمائی کی، جبکہ سالگرہ کی تقریب میں ای کورٹ کا افتتاح اور آئینی عدالت کے اہم فیصلوں کے اردو ترجمے پر مبنی کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ