شاداب خان آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کے کپتان مقرر

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان—فائل فوٹو
پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں ڈیزرٹ وائپرز کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔
آل راؤنڈر کھلاڑی آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کے پانچویں سیزن میں ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کریں گے، وہ ڈیزرٹ وائپرز کے تیسرے مستقل کپتان ہوں گے۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر ٹام موڈی کا کہنا ہے کہ شاداب خان قیادت کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا سیزن نومبر میں شروع ہوگا
ان کا کہنا ہے کہ وہ بطور کھلاڑی ہی نہیں بلکہ بطور کپتان بھی بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
واضح رہے کہ شاداب خان سے قبل کولن منرو اور لوکی فرگوسن ڈیزرٹ وائپرز کی قیادت کر چکے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ