جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسلام آباد: رشوت لیکر بھکاری خاتون کو فرار کرانے کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

تازہ ترین
اسلام آباد: رشوت لیکر بھکاری خاتون کو فرار کرانے کے الزام میں کانسٹیبل گرفتار

رشوت لے کر بھکاری خاتون کو حراست سے فرار کرانے کے الزام میں پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق کانسٹیبل افضل احمد پر مقدمہ تھانہ رمنا میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار

ترجمان کا کہنا ہے کہ بدعنوانی میں ملوث کانسٹیبل کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والے اہلکاروں کے لیے اسلام آباد پولیس میں کوئی جگہ نہیں، جبکہ پولیس میں احتساب کا عمل بلا امتیاز جاری رہے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ