جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

تازہ ترین
پی ٹی آئی رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما عثمان اکرم کی نظر بندی کے خلاف درخواست، نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پر نمٹا دی۔

جسٹس علی ضیا باجوہ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالتی حکم پر ڈپٹی کمشنر لاہور عدالت میں پیش ہوئے اور نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ویڈیو اور تصاویر بنانے پر پابندی عائد

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عثمان اکرم کی نظر بندی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد درخواست میں کی گئی استدعا سے باہر نہیں جایا جا سکتا۔

واضح رہے کہ عثمان اکرم کی اہلیہ کلثوم عثمان اکرم نے اپنے شوہر کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ