جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ہو سکتا ہے کہ میرے خطے کے لوگ کہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں: ملک محمد احمد خان

تازہ ترین
ہو سکتا ہے کہ میرے خطے کے لوگ کہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں: ملک محمد احمد خان

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—اسکرین گریب

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ میرے خطے کے لوگ کہیں کہ نئے صوبے بننے چاہئیں، ہو سکتا ہے کہ دوسرے خطے کے لوگ اس کو نہ مانیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ مسئلے کا حل نکالا جائے، جب عوام خود ہی بول پڑیں تو ان کے نمائندوں کے بولنے نہ بولنے سے فرق نہیں پڑتا، لوگوں کے مسائل بڑے ہیں، تیرے میرے کی بحث اب متروک ہوتی جا رہی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ مجھے مریم نواز کی حکومت سے بہت توقع ہے، 70 سال سے 70 فیصد آبادی کو انسان ہی تصور نہیں کیا جاتا تھا، میرے دیہات میں صحت کے نام پر موت بانٹی جا رہی تھی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صحت کے معاملے میں پورے پنجاب میں بہت کام کیا ہے۔

سیاسی جماعتیں ریفرنڈم کروالیں، سروے، عوامی مباحثے، نئے صوبوں کی حمایت کا تاثر دیتے ہیں، محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ کرپشن کے ناسور کو ختم کریں گے، میری سالک حسین سے بات ہوئی ہے، انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں کرپشن بہت زیادہ ہوئی ہے۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کرپشن کو ختم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ