جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تازہ ترین
پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں نصب امریکی ریڈار کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ بحرین میں نصب امریکی ارلی وارننگ ریڈار کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایران کے صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر سیریک میں ایک ٹیلی کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے جواب میں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بتایا ہے کہ یہ حملہ دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں اپنی فضائی اشتعال انگیزی اور تیل کی اسمگلنگ بند کرے۔

آبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی

آئی آر جی سی کے مطابق اگر ان خلاف ورزیوں اور جارحانہ کارروائیوں کا دوبارہ ارتکاب کیا گیا تو پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس ہر قسم کی حد بندیوں سے آزاد ہو کر کارروائی کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس نے ریڈار تنصیب کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال واشنگٹن یا منامہ کی جانب سے اس دعوے پر کوئی فوری ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

خیال رہے کہ بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (ففتھ فلیٹ) کا مرکزی ہیڈکوارٹر قائم ہے۔

بحرین کے دارالحکومت منامہ میں واقع نیول سپورٹ ایکٹیویٹی بیس پر قائم پانچویں بیڑے کا ہیڈکوارٹر مشرقِ وسطیٰ میں امریکی بحری کارروائیوں کا مرکزی کمانڈ سینٹر ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ