جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

راولپنڈی: جعفر ایکسپریس کا پاورپلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

تازہ ترین
راولپنڈی: جعفر ایکسپریس کا پاورپلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

راولپنڈی میں پشاور سے کراچی جانے والی جعفر ایکسپریس کا پاور پلانٹ اور 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثہ راولپنڈی اسٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا۔

کوٹری: ٹرین کی 5 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ڈاؤن ٹریک متاثر

حکام کا کہنا ہے کہ بوگیاں ڈی ٹریک ہونے سے مین لائن پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہو گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق آخری 3 ڈبے الگ کر کے ٹرین روانہ کر دی گئی ہے جبکہ کرین کے ذریعے متاثرہ بوگیوں کو ٹریک پر لانے کا عمل جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ