جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بھارت: فوجی گاڑی الٹ گئی، 7 اہلکار زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک

تازہ ترین
بھارت: فوجی گاڑی الٹ گئی، 7 اہلکار زخمی، 2 کی حالت تشویش ناک

بھارت کی ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں فوجی اہلکاروں کو لے جانے والی گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہو گئے۔

تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے 2 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب فوجی اہلکار تربیتی مشق کے سلسلے میں حیدرآباد کے گولکنڈہ آرمی کیمپ سے قصبے شاہ باد جا رہے تھے۔

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوجی اہلکار نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

ابتدائی اطلاعات کے مطابق گاڑی مبینہ طور پر ایک ٹرینر چلا رہا تھا کہ اسی دوران ڈرائیور گاڑی پر قابو کھو بیٹھا، گاڑی کئی مرتبہ الٹنے کے بعد ایک درخت سے جا ٹکرائی اور بالآخر رک گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو علاج کے لیے گولکنڈہ کے آرمی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ