جمعہ، 13 نومبر، 2026 · 4 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر منحصر ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

تازہ ترین
بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کی بحالی کا فیصلہ ان کے رویے پر منحصر ہو گا: رانا ثناء اللّٰہ

رانا ثناء اللّٰہ---فائل فوٹو

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کے دونوں وکلاء نے ان سے ملاقات کی ہے اور انہیں لانگ مارچ نہ کرنے پر قائل کرنے کی کوشش کی، بانیٔ پی ٹی آئی کو ہر طرح کی یقین دہانی بھی کروائی گئی ہے۔

جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ملاقاتوں پر پابندی اس لیے لگائی گئی تھی کیونکہ بانیٔ پی ٹی آئی ان ملاقاتوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں، بانیٔ پی ٹی آئی کا آئندہ رویہ کیا ہو گا؟ اس کا فیصلہ آنے والے دنوں میں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے وکلاء نے ملاقات کے بعد سیاسی گفتگو کی جو آئندہ ملاقاتوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

کسی صوبے میں گورنر راج لگانا ایک ناپسندیدہ عمل ہے، رانا ثناء

صوبوں کے معاملے پر ریفرنڈم سے متعلق سوال پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ریفرنڈم پارلیمنٹ نے کروانا ہے، یہ معاملہ ابھی تک پارلیمنٹ میں پیش ہی نہیں ہوا، اگر ریفرنڈم ہو بھی جائے تو حتمی فیصلہ پارلیمنٹ نے ہی کرنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ معاملہ پارلیمنٹ میں آنے پر حکومتی پالیسی بیان دیا جائے گا اور اس پر بحث بھی ہو گی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ