پنڈی ٹیسٹ: پاکستان و سری لنکا کے درمیان پانچویں دن کا کھیل جاری

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں (آخری) دن کا کھیل جاری ہے۔
آج پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز سے کیا، اذان اویس نے 22 اور محمد طحہٰ نے 24 رنز کے ساتھ کھیل کا دوبارہ آغاز کیا۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان کے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے جبکہ ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی تھی، محمد طحٰہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے تھے۔
بعد ازاں سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ