اسلام آباد بلدیاتی انتخابات رکوانے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات رکوانے اور بلدیاتی انتخابات کا شیڈول معطل کرنے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
وکیل نے کہا کہ الیکشن شیڈول معطل نہیں ہوا تو امیدواروں کے کروڑوں روپے لگ چکے ہوں گے۔
جسٹس عمیر مجید ملک نے ریمارکس دیے اگر کوئی کروڑوں روپے خرچ کرتا ہے تو اس میں عدالت کیا کرے؟
انہوں نے ریمارکس دیے کہ یہ تو بہت الارمنگ ہے کہ الیکشن پر ایک کروڑ روپے خرچ کر کے کہیں گے کہ ایک لاکھ روپیہ خرچ کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ