سلامتی کونسل، پاکستان کی حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

سلامتی کونسل میں پاکستان نے حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کردی، سعودی عرب کی خودمختاری اور یمن کے امن و استحکام کے لیے حمایت کا اعادہ بھی کیا۔
پاکستانی مندوب نے خطاب میں کہا کہ سعودی عرب کو اپنی سرزمین اور شہریوں کے دفاع کا مکمل حق ہے۔
مندوب کا کہنا تھا کہ یمن میں پائیدار امن کے لیے جامع سیاسی عمل ناگزیر ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ