این ویڈیا اسکینڈل، امریکی وزیر تجارت کی نوکری کو خطرہ

این ویڈیا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑ گئی، ہورڈ لوٹنیک پر چپ کی برآمدات پر کنٹرول میں غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے کے الزامات عائد کردیے گئے۔
اراکین کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر مبینہ چینی جاسوسی سے جڑی کمپنی کو این ویڈیا نے چپ کی فروخت کیوں کی تھی۔
اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
امریکی میڈیا نے جینسن ہوانگ کا معاملہ وائٹ ہاؤس اسکینڈل قرار دیدیا گیا۔
واضح رہے کہ امریکی چپ میکر کمپنی اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ نے تنازع کے بعد تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
جینسن ہوانگ کے استعفے کے بعد این ویڈیا کی سربراہی کیلئے سات اہم شخصیات کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب ٹیک کمپنی کے مستعفی صدر جینسن ہوانگ پر این ویڈیا ہی کی دوسری ملازم خاتون سے بھی تعلقات رکھنے کا الزام سامنے آیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہوانگ کے تین خواتین سے غیر ازدواجی تعلقات میں تھے۔
امریکی اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ ان تین خواتین میں سے ایک ایلس ہوانگ کے چینی جاسوس ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی، ایلس ہوانگ کے چینی حکومت کے لیے کام کرنے کی تحقیقات جاری ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ