جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

فائل فوٹو
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جب چاہیں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔
امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو بالکل بے اثر کر دیا ہے، ایران میں مہنگائی 301 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایرانی معیشت تباہ ہوچکی، فوجیوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ اس وقت ایران جنگ جیتنے کے مراحل میں ہیں، ایران کے خلاف طاقت استعمال کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی، ضرورت پڑی تو ابھی فوجی کارروائی کرسکتا ہوں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وینزویلا میں کامیابی حاصل کی اور خلیج پر بھی ہمارا کنٹرول ہے، بتایا وہ کیوبا کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر غور کرسکتے ہیں۔ صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں۔
امریکی صدر نے دعوی کیا کہ انکی صدارت شاندار رہی، اگلے دو سال بھی اچھے گزریں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ