میرپورخاص: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 4 افراد جاں بحق

فوٹو: فائل
میرپورخاص میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 کمسن بچے بھی شامل ہیں۔
حکام کے مطابق حادثہ سندھڑی کے قریب پھلاڈیوں، تگوسر روڈ پر پیش آیا، حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ