جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا

تازہ ترین
ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا کر انہیں ملکی معاملات پر توجہ مرکوز کرنے کا کہہ دیا۔

کل ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ جے ڈی وینس ایران کے سیکورٹی چیف محسن رضائی کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے پر غور کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبر کے مطابق صدر ٹرمپ نے وینس کو کہا ہے کہ وہ اپنی ’’مکمل اور کلی توجہ‘‘ امریکی شہروں میں مبینہ ’’بدعنوانی اور جرائم‘‘ پر مرکوز کریں۔

کل آنے والی خبر میں اس بات کا ذکر تھا کہ وینس اور محسن رضائی کے درمیان بالمشافہ ملاقات پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کے لیے دوحا کو ممکنہ مقام کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

اس سے پہلے ٹرمپ کے اس بیان پر کہ ’’امریکا کو ایران سے کسی معاہدے کی ضرورت نہیں‘‘۔ تیل کی عالمی قیمتیں ایک بار پھر اوپر جانا شروع ہوگئی ہیں۔

ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکا اب آبنائے ہرمز پر پوری طرح قابض ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ