وائس چانسلر آئی بی اے سکھر ڈاکٹر آصف شیخ کی مدت میں 4 برس کی توسیع

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے آئی بی اے سکھر کے وائس چانسلر ڈاکٹر آصف شیخ کی مدت میں مزید 4 برس کی توسیع کردی ہے۔
ڈاکٹر آصف شیخ کا بنیادی تعلق جامعہ این ای ڈی سے ہے اور چار برس قبل انھیں ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں قائم سرچ کمیٹی کی سفارش پر نمبر ون ہونے کی بنیاد پر آئی بی اے سکھر کا وائس چانسلر مقرر کیا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ