وزیراعظم کی ترک صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان

تصویر سوشل میڈیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے مثبت سمت میں آگے بڑھنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں تجارت و سرمایہ کاری، دفاعی تعاون اور توانائی کے شعبے میں اشتراک پر گفتگو ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے جاری اقدامات پر عملدرآمد اور اقتصادی روابط کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے فروغ کی کوششوں پر روشنی ڈالی اور علاقائی ممالک بالخصوص مکہ معاہدہ کے رکن ممالک کی جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔
صدر اردوان نے پاکستان کے تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کو سراہا۔
وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے، ترکیہ کےنائب وزیر ماحولیات نے وزیراعظم کو انطالیہ ایئر پورٹ پر الوداع کیا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ