یو اے ای: فجیرہ میں ٹریفک حادثہ، 14 افراد ہلاک، 30 زخمی

فوٹو: سوشل میڈیا
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں 14 افراد ہلاک ہوگئے۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق فجیرہ حادثے میں 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں حادثے کے بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔
اماراتی وزارت داخلہ کے مطابق فجیرہ ٹریفک حادثے میں 18 گاڑیاں اور 5 ٹرک متاثر ہوئے ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ