بلوچستان: ٹرین آپریشن ایک دن کیلئے معطل کردیا گیا

فوٹو: فائل
بلوچستان میں ٹرین آپریشن کل ایک دن کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس کل روانہ نہیں ہوگی جبکہ جناح پیپلز ٹرین بھی کل نہیں چلے گی۔
ریلوے حکام کے مطابق جناح پیپلز ٹرین سریاب اور کچلاک کے درمیان چلتی ہے۔
اسی طرح پشاور سے کل کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ ٹرین آپریشن مرمتی کام کے باعث ایک روز کے لیے معطل کیا گیا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ