بیٹی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی رہائی پر دلبرداشتہ باپ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

فائل فوٹو
مظفرگڑھ میں بیٹی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں ملزم کی رہائی پر دلبرداشتہ باپ نے خود کو آگ لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو مبینہ طور پر خود کو آگ لگانے والا شخص دم توڑ گیا، جھلسنے والے شخص نے 2017 میں بیٹی کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ درج کروایا تھا۔
کیس میں ملزم 29 اکتوبر کو عدم شواہد کی بنیاد پر بری ہوگیا تھا۔
متاثرہ شخص کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ملزم کے بری ہونے پر باپ نے دلبرداشتہ ہوکر خود کو آگ لگالی تھی۔
دم توڑنے سے پہلے نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج شخص نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ انصاف نہیں ملا، وزیر اعلیٰ پنجاب ہمیں انصاف دیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ