غزہ میں اسرائیلی کی وحشیانہ فوجی کاروائیاں جاری، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

تصویر سوشل میڈیا۔
غزہ کی پٹی میں اسرائیلی کی وحشیانہ فوجی کاروائیاں جاری ہیں۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیارے نے الشفا اسپتال کے دروازے کے باہر کھڑی گاڑی پر بمباری کی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ رات کو اسرائیلی فوج نے خان یونس میں اسپتال کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سمیت 6 افراد شہید اور 20 زخمی ہوئے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ