جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، کم از کم 4 افراد زخمی

تازہ ترین
واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ، کم از کم 4 افراد زخمی

فوٹو: امریکی میڈیا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے علاقے لوگن سرکل میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد زخمی ہوگئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے گھیرے میں لے لیا۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعرات کی صبح فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ حکام نے شہریوں کو 15ویں اسٹریٹ نارتھ ویسٹ اور پی اسٹریٹ نارتھ ویسٹ کے قریب جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جائے وقوعہ پر پولیس کی درجنوں گاڑیاں پہنچیں، جبکہ پولیس ہیلی کاپٹر فضا میں گشت کر رہے ہیں۔ حکام نے کئی سڑکیں بند کردی ہیں اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

پولیس اہلکاروں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ علاقے میں مسلح حملہ آور کی موجودگی کے باعث صورتحال فعال ہے۔ واشنگٹن ڈی سی پولیس کی ایمرجنسی رسپانس ٹیم بھی کارروائی میں حصہ لے رہی ہے۔

تاحال زخمیوں کی حالت، فائرنگ کے محرکات یا مشتبہ حملہ آور سے متعلق تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ