جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پاکستان کے کارپوریٹ شعبہ کے منافع میں 25 فیصد اضافہ

تازہ ترین
پاکستان کے کارپوریٹ شعبہ کے منافع میں 25 فیصد اضافہ

وزارت خزانہ نے کارپوریٹ شعبے کے منافع کے اعداد وشمار جاری کر دیے۔ جس کے مطابق پاکستان کے کارپوریٹ شعبہ کے منافع میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد سے وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق کارپوریٹ شعبے نے 3 سال میں سب سے زیادہ منافع کمایا۔ سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیاد پر منافع میں 25 فیصد اضافہ ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق مالی سال 2026 کے منافع میں سالانہ بنیاد پر تمام شعبوں میں 18 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انجینئرنگ شعبہ نے 304، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے 144 پلس فیصد منافع کمایا۔

وزارت خزانہ کے مطابق تیل و گیس کی تلاش و پیداوار کے شعبے میں 43 فیصد سے زیادہ، ٹیکنالوجی کے شعبے میں31 فیصد سے زیادہ منافع ہوا۔

اعلامیہ کے مطابق آٹو موبائلز شعبے میں 19 فیصد سے زیادہ اور ادویات کے شعبے نے 14فیصد سے زیادہ منافع کمایا۔

وزارت خزانہ کے مطابق سیمنٹ کے شعبے نے 13فیصد سے زائد اور کھاد کے شعبے نے 11 فیصد سے زیادہ منافع کمایا، کارپوریٹ آمدنی معاشی بنیادوں میں بہتری کی عکاس ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ