جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

تازہ ترین
کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا

کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیر صدارت اجلاس میں یونیورسٹی روڈ، شہر کی اہم شاہراہوں اور پیپلز بس سروس کے روٹس پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کی اہم سڑکوں اور پیپلز بس سروس روٹس پر تجاوزات سے شہریوں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، تجاوزات کے خلاف متعلقہ ادارے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کارروائی کریں، غیر قانونی ٹرمینلز کیخلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں سہراب گوٹھ اور مختلف علاقوں میں قائم غیر قانونی بس اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کے اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری ٹرانسپورٹ، کراچی پولیس چیف، ڈی آئی جی ٹریفک و دیگر شریک تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ