تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں، فرانس کا دوٹوک موقف

فرانس کی وزارت خارجہ کے ترجمان پاسکل کونفارو نے کہا ہے کہ تکنیکی مذاکرات کا مطلب یہ نہیں کہ طالبان حکومت کو تسلیم کر رہے ہیں۔
پیرس سے فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان حکومت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ارادہ ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغان شہریوں کی واپسی کیلیے افغانستان کے ساتھ تکنیکی رابطے قائم کیے گئے، فرانس نے افغان حکومت کے ساتھ تکنیکی سطح پر بات چیت شروع کی ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق افغانستان کے ساتھ رابطوں کا مقصد صرف داخلی سلامتی اور فرانسیسی شہریوں کا تحفظ ہے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ کے مطابق 17 ہزار افغان خواتین کو ویزے دیے جنہیں فرانس میں پناہ حاصل ہوئی، فرانس افغان خواتین کی امداد اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت پیرس میں طالبان کا کوئی قونصلر وفد نہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ