جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوال

تازہ ترین
صحافی کا وزیر داخلہ سے بانی پی ٹی آئی اور فیملی سے متعلق سوال

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی فیملی سے متعلق صحافی نے وزیر داخلہ محسن نقوی سے سوال کیا، جس پر انہوں نے کہا کہ ایک دو دن سے افواہیں چل رہی ہیں کہ پتہ نہیں کیا ہونے والا ہے اور کیا ہو سکتا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ یہ افواہیں دو تین دن کے لیے تو اچھی اسٹوری ہوتی ہیں بس۔

انھوں نے کہا کہ جو ان کا قانونی حق ہے اور عدالت سے جو چیز ان کو ملے گی وہ ملے گی، باقی ساری ساری چیزیں اسی طرح ہیں اور کوئی فرق نہیں ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ