جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کا منفرد فوٹو شوٹ

تازہ ترین
ون ڈے سیریز سے قبل آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کپتانوں کا منفرد فوٹو شوٹ

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل کپتانوں کا منفرد فوٹو شوٹ وائرل ہوگیا۔

آسٹریلوی کپتان مچل مارش اور انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کا فوٹو شوٹ پرتھ اسٹیڈیم میں پُرتکلف چائے کی میز پر ہوا۔

دونوں ٹیموں کپتانوں نے چائے کا کپ ہاتھ میں پکڑ کر تصاویر بنوائیں، جبکہ تصاویر کے ساتھ کپ آف ٹی کے کیپشن نے فوٹو شوٹ کو وائرل کردیا۔

دونوں کپتانوں نے اس موقع پر ٹرافی کی رونمائی بھی کی۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے کل پرتھ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ