جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

انسپکٹر جاوید ابڑو قتل: ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

تازہ ترین
انسپکٹر جاوید ابڑو قتل: ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل

فوٹو: فائل

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں فائرنگ سے شہید پولیس انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کےلیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق نے تحقیقاتی ٹیم کا آرڈر جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیشرفت سے آگاہ کرے گی۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید انسپکٹر جاوید ابڑو کے قتل میں ملوث ملزمان کا روٹ میپ تیار کرلیا گیا۔

انسپکٹر جاوید ابڑو کے قاتلوں کو چین سے نہیں بیٹھنے دیں گے: آئی جی سندھ

ذرائع کا کہنا ہے کہ شبہ ہے ماضی میں شہید پولیس افسر کے بھائی کو بھی اسی گروپ کے کارندوں نے شہید کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں دونوں واقعات کی کڑیاں مل رہی ہیں۔

اس سلسلے میں متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ