جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز

تازہ ترین
پنڈی ٹیسٹ کا چوتھا دن: پاکستان دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز

کولاج فوٹو بشکریہ پی سی بی/ایکس

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا کھیل بارش کے باعث جلد ختم کردیا گیا۔ قومی ٹیم کو ایک وکٹ گنوا کر سری لنکا پر 45 رنز کی برتر حاصل ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں چوتھے روز مجموعی طور پر 40.4 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہوسکا۔ پاکستان نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 57 رنز بنالیے۔ اذان اویس 22 اور محمد طحہٰ 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے

سری لنکا نے گزشتہ روز کے 404 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ دن کا آغاز کیا تو پاکستان بولرز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے اس کی اننگز 446 رنز پر تمام کردی۔

سری لنکا کی طرف سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشال مینڈس 119 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 7، محمد عباس نے 2 اور رضا اللّٰہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحٰہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ