جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

الاسکا: فضا میں پُراسرار چیز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع

تازہ ترین
الاسکا: فضا میں پُراسرار چیز کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں شروع

امریکی ریاست الاسکا کے آسمان پر جیلی فش نما ایک پراسرار چیز اُڑتی ہوئی نظر آئی جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں ڈال دیا۔

الاسکا کی فضاؤں میں نظر آنے والی اس پُراسرار چیز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

اس وائرل ویڈیو میں ایک سیاہ اور چاندی جیسی رنگت والی جیلی فش نما چیز فضا میں اُڑتی نظر آ رہی ہے۔

اس پُراسرار چیز کی ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی اس کی حقیقت کے حوالے سے مختلف قسم کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ منظر الاسکا کے شہر اینکریج میں 15 جون 2026ء کو دیکھنے کو ملا، جہاں سارہ جین اوسبرن نامی خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ قوسِ قزح کی تصاویر لے رہی تھیں کہ انہیں آسمان پر یہ غیر معمولی چیز نظر آئی۔

سارہ جین اوسبرن نے میڈیا کو بتایا کہ یہ پُراسرار چیز درختوں کے اوپر فضا میں اُڑتی دکھائی دی اور تقریباً 3 منٹ تک دائیں بائیں حرکت کرتی رہی، جس کے بعد اچانک غائب ہوگئی۔

کیا خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے؟ سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اور میرے شوہر نے اس چیز کی نوعیت جاننے کی کوشش کی، تاہم ہمیں کوئی واضح جواب نہیں ملا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ پُراسرار چیز مبینہ طور پر امریکی فوجی اڈے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف رچرڈسن کے قریب نظر آئی تھی، جہاں ایف 22 ریپٹر جنگی طیارے بھی موجود ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ