جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی

تازہ ترین
عاقب جاوید نے ماسٹر پلان تیار کیا ہے: محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاقب جاوید نے ٹیم کے لیے ماسٹر پلان تیار کیا ہے، سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان ایک دو روز میں کر دیا جائے گا۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ محمد رضوان سے این سی سی آئی اے رابطہ کرے گی اور ان سے ایک دو معاملات پر وضاحت طلب کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ سے متعلق ہونے والے تمام فیصلوں کی حمایت کرتا ہوں اور ہر چیز سے مطمئن ہوں، میری ٹیم اچھا کام کر رہی ہے اور میں نے اس پر اعتماد کیا ہے، جو نتائج دے رہی ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ جو حکمت عملی بنائی گئی ہے، اسے جاری رکھا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ