جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی

تازہ ترین
الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کردی

الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی۔

160 سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ کا نام ہٹا دیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کو پارٹی الیکشن کرانے کے لیے اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان سنی تحریک بھی بغیر پارٹی سربراہ کے نام کے رجسٹرڈ ہیں۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو شوکاز جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کا نام بھی ہٹا دیا، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن اور آئین میں ترمیم کا کیس زیرِ التوا ہے۔

تحریک لبیک پاکستان رجسٹرڈ جماعت میں شامل جبکہ سربراہ کا نام حذف ہے۔

الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کا نام رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں ظاہر کر دیا جبکہ پارٹی سربراہ کا نام حذف ہے۔

واضح رہے کہ عوام پاکستان کو الیکشن کمیشن نے پہلے ڈی لسٹ کر دیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ