جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدر

تازہ ترین
تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے: چینی صدر

چینی صدر شی جن پنگ—فائل فوٹو

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ تائیوان کا مستقبل قومی اتحاد سے وابستہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی انقلابی رہنما سن یات سین کی 160ویں سالگرہ کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ تاریخ کا دھارا روکا نہیں جاسکتا، تائیوان کا چین کے ساتھ انضمام ہرصورت یقینی بنایا جائے گا اور اس مسئلے کا حل اور مادرِ وطن سے مکمل اتحاد کمیونسٹ پارٹی کا غیر متزلزل تاریخی مشن ہے۔

چینی صدر کا کہنا ہے کہ تائیوان کے معاملے میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی ہرگز گنجائش نہیں چھوڑیں گے تاہم تائیوان کے زمینی حقائق اور وہاں کے عوام کے مفادات اور احساسات کو مدنظر رکھیں گے۔

چینی صدر کا امریکا میں غیر معمولی استقبال، ٹرمپ نے خود ایئرپورٹ جا کر خیرمقدم کیا

انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ایسا تنازع نہیں جسے حل نہ کیا جاسکے، ایک ہی خاندان کے افراد کھل کر بات چیت اور باہمی مشاورت سے اختلافات حل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ چین پُرامن اتحاد اور 1 ملک 2 نظام کی پالیسی پر کاربند ہے۔

چین کے صدر نے یہ بھی کہا کہ تائیوان سمیت تمام چینی عوام علیحدگی پسند قوتوں کی مخالفت کے لیے متحد ہوں اور آبنائے تائیوان کے دونوں طرف کے تعلقات کی پرامن ترقی کے لیےکوشش کرنی چاہیے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ