جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسرائیلی حملوں سے لبنان کا زرعی نظام تباہی سے دوچار، گندم کی فصل بھی متاثر

تازہ ترین
اسرائیلی حملوں سے لبنان کا زرعی نظام تباہی سے دوچار، گندم کی فصل بھی متاثر

اسرائیلی حملوں کے باعث لبنان میں گندم کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے، خصوصاً جنوبی لبنان اور وادی بقاع میں زرعی زمینوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے باعث گندم کی کاشت کے لیے استعمال ہونے والی زمین کا 9 فیصد سے بڑھ کر 24 فیصد حصہ غیر آباد ہوچکا ہے، 2024-2025 کے دوران جنوبی لبنان میں گندم کی کاشت کا رقبہ 61 فیصد جبکہ وادیٔ بقاع میں 57 فیصد کم ہوگیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وادیٔ بقاع لبنان کی تقریباً 64 فیصد گندم پیدا کرتی ہے۔

اگر میں نہیں ہوتا تو اسرائیل کا صفایا ہوچکا ہوتا، ڈونلڈ ٹرمپ

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لبنان کے سرحدی قصبے بنت جبیل میں 100 فیصد زرعی زمین تباہ ہو چکی ہے جبکہ بعلبک میں 32 فیصد زرعی رقبے کو نقصان پہنچا ہے۔

اسرائیلی حملوں میں سفید فاسفورس کے استعمال سے زمین کی زرخیزی اور قدرتی ماحول بھی متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ اور معاشی بحران نے ہزاروں کسانوں کا روزگار خطرے میں ڈال دیا ہے جبکہ زرعی زمینوں کی تباہی کے باعث بہت سے چھوٹے کسانوں کے لیے دوبارہ کاشتکاری شروع کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ