جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پستول میں گولی نہ ہونے کے یقین پر ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا تھا: ملزم احسن طاہر

تازہ ترین
پستول میں گولی نہ ہونے کے یقین پر ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا تھا: ملزم احسن طاہر

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی اینکر ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم احسن طاہر کے موبائل کا ابتدائی تجزیہ مکمل کرلیا گیا۔

اینکر ربیعہ اور انکے شوہر کے چیٹ ریکارڈ میں کسی تنازع کے شواہد نہیں ملے: تفتیشی ذرائع

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم اور مقتولہ کے درمیان چیٹ کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیا گیا، میاں بیوی کے درمیان چیٹ میں لڑائی جھگڑے کا عنصر سامنے نہیں آیا۔

ملزم نے بتایا کہ 6 ماہ قبل غیر قانونی پستول دوست سے لی تھی، پستول اور میگزین الگ الگ جگہ رکھے تھے، پستول سے میگزین نکالتے ہوئے ممکنہ طور پر ایک گولی چیمبر میں رہ گئی تھی۔

ملزم کا کہنا ہے کہ الماری سے کپڑے نکالتے وقت پستول نکلا جس میں میگزین نہیں تھی، پستول میں میگزین نہ ہونے پر لگا اس میں گولی نہیں ہے۔

احسن طاہر نے کہا کہ گولی نہ ہونے کے یقین سے ربیعہ کی جانب نشانہ لگا کر مذاق میں ٹریگر دبا دیا، گولی لگنے کے بعد ربیعہ زمین پر گری اور خون نکل آیا۔

مقتولہ اینکر ربیعہ احسن کے شوہر احسن طاہر کا پولی گرافک ٹیسٹ ہوگیا

ملزم کے مطابق پریشانی کی حالت میں ریسکیو 1122 کو کال کی، ریسکیو اہلکاروں نے ربیعہ کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے بیان اور وقوعہ کی تفصیلات کی روشنی میں تفتیش آگے بڑھا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ