جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی

تازہ ترین
آبنائے ہرمز: 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی

آبنائے ہرمز میں گزشتہ رات غیر مجاز راستے سے گزرتے ہوئے 2 سپر ٹینکرز میں زوردار دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی۔

ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں سپر ٹینکرز میں 4 ملین بیرل سے زائد تیل لدا ہوا تھا، دونوں ٹینکرز نے متعدد بار دی گئی وارننگز کو نظر انداز کیا۔

ٹریفک کنٹرول سینٹر نے ٹینکرز کو خبردار کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کا جنوبی راستہ غیر مجاز اور غیر محفوظ ہے، تاہم جہازوں نے اس پر عمل نہیں کیا اور اب دونوں جہازوں میں آگ لگی ہوئی ہے۔

آبنائے ہرمز کے قریب پروجیکٹائل ٹکرانے سے متاثرہ بحری جہاز ڈوب گیا

ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے اس واقعے کا ذمے دار امریکا کو ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جہاز لوٹ مار کرنے والی اور جارح امریکی فوج پر بھروسہ کرنے کی وجہ سے جل رہے ہیں۔

ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی بحری جہاز اپنا نیوی گیشن سسٹم بند کرے گا اور امریکی فوج کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے جنوبی راستہ اختیار کرنے کی کوشش کرے گا، اس کا انجام بھی ایسا ہی ہوگا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ