ثاقب خان ڈیبیو پر 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے

ثاقب خان—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان 7 وکٹیں لینے والے پاکستان کے چوتھے بولر بن گئے۔
ثاقب خان اپنے ٹیسٹ ڈیبیو میں 5 وکٹ ہال لینے والے پاکستان کے 16ویں بولر بھی بن گئے۔
واضح رہے اس سے قبل محمد نذیر، محمد زاہد اور ابرار احمد بھی ٹیسٹ ڈیبیو پر ایک اننگز میں 7، 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔
پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم
واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 446 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
بشکریہ روزنامہ جنگ