پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈار---فائل فوٹو
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان میں معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، بہتر پالیسیوں اور عالمی سرمایہ کاری کے ذریعے اس شعبے کو مزید ترقی دی جا سکتی ہے۔
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف اور حکومت کی جانب سے فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں متعدد قیمتی معدنیات کے ذخائر موجود ہیں، عالمی سرمایہ کاروں کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔
سندھ اور بلوچستان میں معدنیات کے شعبے میں عالمی سرمایہ کاری کی دعوت
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کے معدنی وسائل کا مستقبل ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں معدنی شعبے کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی قومی سرمائے کے فروغ کے لیے سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیٹری ذخیرہ کرنے کی ٹیکنالوجی اور برقی گاڑیوں کے فروغ سے کاربن کے اخراج میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ