جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

چین کے سولر ڈرون کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

تازہ ترین
چین کے سولر ڈرون کی پہلی کامیاب آزمائشی پرواز

چین کے مقامی ساختہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے سولر ڈرون نے پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

چائنا اکیڈمی آف ایرو اسپیس کے مطابق شمسی توانائی سے چلنے والے ڈرون کی لمبائی 3.2 میٹر اور پروں کا پھیلاؤ 8 میٹر ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ پرواز کی صلاحیت 30 گھنٹے ہے۔

یہ ڈرون کم لاگت پر طویل دورانیے اور بڑے علاقے میں آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سولر ڈرون کو طویل فاصلے کی پائپ لائنوں کے معائنے، آبی ذخائر کی بڑی تنصیبات کی نگرانی، زمین کی پیمائش اور قدرتی وسائل کے سروے، آفت زدہ علاقوں کے فوری معائنے اور بڑے علاقوں کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ