جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سجاول: ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد

تازہ ترین
سجاول: ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد

سندھ کے ضلع سجاول میں ایمبولینس کے خفیہ خانوں سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

سجاول پولیس کے مطابق پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران مشکوک ایمبولینس کی تلاشی لی تو ایمبولینس سے منشیات کے پیکٹس برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے ایمبولینس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

کراچی: سرکاری ایمبولینس میں منشیات اسمگل کرنے کا انکشاف

گرفتار ملزم کی شناخت نواب شاہ کے رہائشی آصف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم کے خلاف سجاول تھانے میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ