جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

جینسن ہوانگ کیساتھ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والی کمبرلی پاول کون ہیں؟

تازہ ترین
جینسن ہوانگ کیساتھ تعلقات کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بننے والی کمبرلی پاول کون ہیں؟

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کی سینئر نائب صدر کمبرلی پاول کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جینسن ہوانگ کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلق کے حوالے سے عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔

امریکی اخبار’نیویارک ٹائمز‘ نے کمپنی کے 5 سابق ملازمین کا حوالہ دیتے ہوئے یہ دعویٰ کیا ہے کہ 48 سالہ کمبرلی پاول اور 63 سالہ جینسن ہوانگ کے درمیان مبینہ طور پر غیر ازدواجی تعلقات تھے جبکہ یہ دونوں شادی شدہ ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمبرلی پاول کمپنی میں جینسن ہوانگ کو براہ راست رپورٹ کرتی ہیں۔

کمبرلی پاول کون ہیں ؟

کمبرلی پاول اینویڈیا کے ہیلتھ کیئر کے شعبے کی نائب صدر ہیں اور کمپنی کے عالمی طبی اور صحت سے متعلق کاروبار کی نگرانی کرتی ہیں، جس میں مصنوعی ذہانت، تیز رفتار کمپیوٹنگ، میڈیکل امیجنگ، ادویات کی تحقیق اور حیاتیاتی علوم کے لیے ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز شامل ہیں۔

انہوں نے 2008ء میں اینویڈیا میں کام کرنا شروع کیا تھا اور تقریباً گزشتہ 18 برس کے دوران مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے اعلیٰ انتظامی منصب تک پہنچیں۔

جنسین ہوانگ کے بعد اینویڈیا کی سربراہی کیلئے 3 ممکنہ امیدواروں کے نام سامنے آگئے

ان کی ذمے داریوں میں طبی آلات اور میڈیکل امیجنگ کے لیے کمپنی کے گرافکس پروسیسنگ یونٹس کو استعمال میں لانے کی حکمت عملی بھی شامل رہی ہے۔

کمبرلی پاول نے اینویڈیا سے قبل پلانر سسٹمز میں انجینئرنگ اور پروڈکٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں کام کیا، جہاں وہ طبی تشخیصی امیجنگ سسٹمز سے متعلق امور دیکھتی تھیں۔

انہوں نے امریکا کی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی سے الیکٹریکل انجینئرنگ میں تعلیم حاصل کی۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ اور کمبرلی پاول کو مارچ میں کیلیفورنیا میں کمپنی کی سالانہ ڈیولپر کانفرنس کے دوران ایک ہوٹل میں ایک دوسرے کے کافی قریب دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ