جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا: احمد واحدی

تازہ ترین
دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا: احمد واحدی

کمانڈر انچیف احمد واحدی — فائل فوٹو

ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے کمانڈر انچیف احمد واحدی نے کہا ہے کہ دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود ایران کا میزائل پروگرام جاری رہے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد واحدی نے اپنے پیغام میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے بانی تصور کیے جانے والے حسن تہران مقدم کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے احمد واحدی نے کہا کہ ایرانی افواج پہاڑوں کے سینے اور زمین کی گہرائیوں میں ملکی دفاعی طاقت میں اضافہ کر رہی ہے۔

امریکا نے روسی صدر سے ایران کے ساتھ مذاکرات میں ثالثی کی درخواست کی: باقر قالیباف کا دعویٰ

انہوں نے مزید کہا کہ دشمن کو جان لینا چاہیے کہ شہید تہران مقدم کا راستہ دھمکیوں یا پابندیوں سے نہیں روکا جا سکتا، یہ راستہ قربانی اور ایمان کے جذبے کے ساتھ جاری رہے گا۔

احمد واحدی نے آئی آر جی سی کی ایرو اسپیس فورس کے سابق کمانڈروں امیر علی حاجی زادہ اور محمود باقری کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور اہلکاروں پر زور دیا کہ وہ ایران کی عسکری صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ