جمعرات، 12 نومبر، 2026 · 3 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خیبر پختون خوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

تازہ ترین
خیبر پختون خوا میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں: فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو

گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کے پی میں کان کنی کا فروغ چاہتے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان منرلز انوسٹمنٹ فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری سب سے بڑی ترجیح سرمایہ کاروں کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے، ہم سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سرمایہ کار خیبر پختون خوا میں منرلز کی تلاش میں سرمایہ کاری کریں، خیبر پختون خوا گیس پیداوار میں دوسرا بڑا صوبہ ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ