پنڈی ٹیسٹ: چوتھے دن کا کھیل جاری

فوٹو بشکریہ کرک انفو
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل جاری ہے، جہاں سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں بیٹنگ کر رہی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا 167 اور کوشل مینڈس نے 117 رنز کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا۔
چوتھے دن کے ابتدا میں ہی سری لنکا کی پانچویں اور چھٹی وکٹ گر گئی، کوشل مینڈس 119 اور دھننجیا ڈی سلوا 167 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
پنڈی ٹیسٹ کا تیسرا دن، سری لنکا نے 4 وکٹوں پر 404 رنز بنالیے
پاکستان کی جانب سے ان دونوں بیٹرز کی وکٹ ثاقب خان نے حاصل کی۔
پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے 4 اور محمد عباس نے 2 وکٹیں حاصل کی ہیں۔
واضح رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم نے پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔
پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے 93، عرفات منہاس نے 52 اور غازی غوری نے 48 رنز بنائے، ڈیبیو کرنے والے طیب عارف نے 57 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ محمد طحہٰ نے 51 اور بابر اعظم نے 50 رنز بنائے۔
سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 4 کھلاڑی ڈیبیو کر رہے ہیں، جن میں طیب عارف، محمد طحٰہ، عرفات منہاس اور ثاقب خان شامل ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ